ابنا: عراقی نیوز ایجنسی النخیل کی رپورٹ کے مطابق امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کی بیٹی شیخہ ہند نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ شام میں جو کچھ ہو رہا ہے، اس ملک کے عوام کے ساتھ ظلم ہے اور اس کا عوامی مطالبات سے کوئی تعلق نہیں ہے، شام کے داخلی امور میں قطر کی مداخلت کو اس ملک کے لیے ایک تاریخی رسوائی اور بدنامی قرار دیا۔ انہوں نے ایک دہشت گرد کی جانب سے شامی فوجی کا جگر چبانے کی ویڈیو فلم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شامی مخالفین کی جانب سے اس قسم کے اقدامات شامی عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی کی عکاسی کرتے ہیں۔
امیر قطر کی بیٹی شیخہ ہند نے شام کے امور میں سعودی عرب کی مداخلت پر تنقید کی اور ایک سعودی باشندے کے ہاتھوں اکیس شامی شہریوں کے قتل کی ویڈیو فلم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے اقدامات نے شام میں عوامی انقلاب کو دہشت گردانہ انقلاب میں تبدیل کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲